ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کو477کروڑ، کانگریس کو74.5کروڑ چندہ ملا: الیکشن کمیشن

بی جے پی کو477کروڑ، کانگریس کو74.5کروڑ چندہ ملا: الیکشن کمیشن

Thu, 02 Jun 2022 11:26:15    S.O. News Service

نئی دہلی ، 2؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا بحران کی وجہ سے عام ہندوستانیوں سے لے کر سرکاروں تک کی معاشی حالت بھی خراب تھی توکیا سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی تھا؟ کیا ان کو تب سیاسی پارٹیوں سے چندہ ملا؟ اس سوال کا جواب الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ اعدادو شمار میں ہی مل جاتا ہے -گزشتہ مالی سال یعنی2020-21میں، بی جے پی کو سب سے زیادہ چندہ ملا تھا-20,000روپے سے زیادہ کے عطیات پر الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، مالی سال2020-21میں بی جے پی کو477.54کروڑ روپے ملے، جبکہ کانگریس کو اسی مدت کے دوران74.5کروڑ روپے ملے-

منگل کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ عوامی ڈومین میں رکھی گئی دونوں جماعتوں کی طرف سے موصول ہونے والے سیاسی عطیات کے بارے میں ایک رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کو مختلف اداروں، انتخابی ٹرسٹوں اور افراد سے77,54,50,077 روپے ملے- پارٹی نے اس سال14مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے مالی سال2020-21 کیلئے اپنی عطیہ کی رپورٹ جمع کرائی تھی-انتخابی اصلاحات پر کام کرنے والی تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز(ADR)کے مطابق، سات انتخابی ٹرسٹوں نے2020-21کے دوران عطیات کی وصولی کا اعلان کیا-

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے کارپوریٹس اور افراد سے کل258.4915کروڑ روپے وصول کیے اور مختلف سیاسی جماعتوں میں 258.4301 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں - رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے، بی جے پی کو212.05کروڑ روپے یا تمام پارٹیوں کو الیکٹورل ٹرسٹ سے ملنے والے کل عطیات کا 82.05فیصد ملا ہے-سب سے بڑے انتخابی ٹرسٹوں میں سے ایک، پروڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 209.00کروڑ روپے کا عطیہ دیا- اس نے 2019-20میں 217.75کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا، جب کہ جے بھارت الیکٹورل ٹرسٹ نے 2020-21میں اپنی کل آمدنی کا 2کروڑ روپے بی جے پی کو عطیہ کیا تھا- پروڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ نے سات سیاسی جماعتوں بی جے پی، جے ڈی(یو)، کانگریس، این سی پی، آر جے ڈی، اے اے پی اور ایل جے پی کو چندہ دیا -

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2020میں پارٹیوں کے ذریعہ 3,429.56کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز کو کیش کیا گیا تھا اور اس میں سے 87.29فیصد چار قومی جماعتوں بی جے پی، کانگریس، ٹی ایم سی اور این سی پی کو ملا-اے ڈی آر نے کہا تھا کہ بی جے پی نے مالی سال 2019-20کے دوران 3,623.28کروڑ روپے کی کل آمدنی کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کا صرف 45.57فیصد (1,651.022کروڑ روپے)خرچ کیا، جب کہ اسی مدت کے دوران کانگریس کی کل آمدنی 682.21 ر وپے تھی-پارٹی نے 998.158کروڑ روپے خرچ کیے جو اس سال کی آمدنی سے 46.31فیصد زیادہ ہے-


Share: